17 مارچ 2015 - 11:57
ایران اور امریکہ کے درمیان اٹمی مذاکرات لوزان میں دوبارہ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاملے پر مذاکرات سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں دوبارہ شروع ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاملے پر مذاکرات سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں دوبارہ شروع ہوگئے.
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز لوزان میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نیز صدر ایران کے خصوصی معاون حسین فریدون بھی شریک ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن شریک ہیں۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ بعض مسائل کے بارے میں اختلافات کم ہوئے ہیں تاہم بعض مسائل میں ابھی بھی اختلافات زیادہ ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح پیر کی رات بریسلز میں یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مفید بتایا۔ پیر کے روز بھی ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات انجام دیئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲